نارووال؛ ضلعی سطح پر سبزی کی سپلائی چین کے حوالے سے اجلاس ، اہم فیصلے کئے گئے

29

نارووال،13 مارچ  (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو محمد عظیم شوکت کی زیر صدارت ضلعی سطح پر سبزی کی سپلائی چین کے حوالے سے اجلاس کاانعقاد ہوا۔اجلاس میں نارووال کی منڈیوں میں باہر سے لائی جانے والی سبزیوں کی بروقت سپلائی کو ممکن بنانے سمیت سبزی کی قیمتوں کے تعین کے نظام میں بہتری لانے اور نیلامی کے عمل کی شفافیت کو یقینی بنانے بارے  تفصیلی فیصلے کیے گئے۔

 اجلاس  میں اے ڈی سی جی حافظ عرفان حمید،اسسٹنٹ کمشنرظفروال فاروق اعظم،ای اے ڈی اے علی طاہر،اے ڈی زراعت احسان الحق پنوں،ڈی آئی او احسان الحق،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ملک ظفرارشاد سمیت سبزی کے آڑھتیوں نے بھی شرکت کی۔