خیرپور،23اپریل(اے پی پی)ایس ایس پی زبیر نظیر احمد شیخ نے جرائم پیشہ عناصرین کا قلعہ قمع کرنے کےلئ ڈیوٹی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے شہید پولیس اہلکاروں کے ورثاءکو شہید کوٹہ کے تحت 21 اہل امیدواروں میں اے ایس آئی اور پولیس کانسٹیبل کے آفر آرڈر تقسیم کیے۔
آفر آرڈر حاصل کرنے والوں میں 01 اے ایس آئی اور 20 پولیس کانسٹیبل شامل ہیں، انہوں نے امیدواروں میں آفر آرڈر تقسیم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور سندھ پولیس میں شامل ہونے پر خوش آمدید کیا اور کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ اپنے پیاروں کے لہو کے ہر قطرے کی قیمت ادا کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر ان کا مقابلہ کریں گے اور سماج سے ایسے ناسور کا مکمل خاتمہ کرکے پرامن معاشرے میں اپنا کردار ادا کریں گے اور کہا شہداءپولیس کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں انہیں کبھی تنہانہیں چھوڑیں گے۔