ملتان، 25 اپریل(اے پی پی):بچوں کے تحفظ اور چائلڈ ہیلپ لائن 1121 کی پروموشن کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد ملتان کے مضافاتی علاقے سے قادر پورراں میں کیا گیا۔آگاہی واک میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو، پنجاب پولیس، تاجر تنظیموں، سول سوسائٹی، سکول طلباء اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
آگاہی واک کی قیادت ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر اور ایس پی گلگشت ڈاکٹر ایاز نے کی اور کہا بچوں کے جنسی استحصال کی روک تھام اور بدسلوکی سے بچاؤ کےلئے مل کر کام کرنا ہوگا اور انہوں نے کہا بچے اس قوم کا مستقبل ہیں اور انہیں کسی بھی قسم کے استحصال اور زیادتی سے بچانا چاہیے۔
راؤ نوید مختار ترجمان چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے کہاآگاہی واک کا مقصد بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانا بچوں کے استحصال کی روک تھام بارے میں آگاہی دینا تھا اور کہا آگاہی واک کا مقصد چائلڈ ہیلپ لائن 1121 کی پروموشن اور بچوں کے جنسی استحصال کی روک تھام کے حوالے سے عوام الناس میں شعور اجاگر کرنا تھا۔
شفاعت ظفر نے کہا کہ جو قوم اپنے بچوں کی حفاظت نہیں کر سکتی وہ کامیاب نہیں ہو سکتی اور کہا چئیر پرسن سارہ احمد کی ہدایات اور ان کے وژن کے مطابق بچوں کا تحفظ بیورو کی اولین ترجیح ہے اور کہاآگاہی واک کے ذریعے لوگوں میں بچوں کے استحصال کی روک تھام اور چائلڈ پروٹیکشن کا شعور پیدا کرنا ہے،استحصال اور بدسلوکی بچوں کے ذہنوں پر ایک صدمہ چھوڑتی ہے جس سے بچوں کے اعتماد اور شخصیت کو نقصان پہنچتا ہے۔
آگاہی واک کے دوران بچوں کے تحفظ اور بچوں کے استحصال کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے ہیں۔