وہاڑی؛ میونسپل ایمپلائز یونین کے زیر اہتمام مزدور ریلی کا انعقاد

13

وہاڑی ،یکم مئی (اے پی پی ): ملک بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اس حوالے سے وہاڑی میں بھی میونسپل ایمپلائز یونین کے زیر اہتمام مزدور ریلی کا انعقاد کیا   گیا۔ ریلی میں سول سوسائٹی نمائندگان سمیت شہریوں کی کثیر تعداد  نے شرکت کی  جبکہ الخدمت فاؤنڈیشن نے اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے ملتان روڈ پر روزی کمانے کے لیے کھڑے مزدوروں میں کھانا بھی تقسیم کیا۔