بورے والا، 30 مئی(اے پی پی):پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح بورے والا میں بھی خسرہ کی وباء پھیل چکی ہے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں خسرے سے متاثرہ،13 بچوں کو داخل کرکے طبی امداد دی جارہی ہے۔
اس سلسلے میں ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر افتخار راو کا کہنا ہے کہ خسرے سے متاثرہ بچوں کو اس سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوائی گئی جس کی وجہ سے وہ اس کا شکار ہوئے،والدین کو چاہئیے کہ وہ فوری طور پر اپنے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین لگوائیں اور علامات ظاہر ہونے پر فوری طور پر ہسپتال لائیں تاکہ ان کا بروقت علاج ممکن ہوسکے۔
خسرہ سے بچاؤکے لئے جہاں محکمہ صحت کو اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے وہاںوالدین کو بھی چاہیے کہ وہ حفاظتی تدابیر کے طور پر بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین لگوائیں تاکہ اس وبائی مرض کا مقابلہ کیا جاسکے۔











