اوکاڑہ۔ 29 جون (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کامران بشیر ڈوگر کی زیر صدارت ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد۔ اجلاس میں سیکرٹری ڈی آر ٹی اے اقصی غفور، ٹریفک پولیس سمیت متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے اقصیٰ غفور نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ایکسل لوڈ مینجمنٹ پرعمل درآمد ڈی کلاس لاری اڈوں کے لائسنس کی تجدید، اور روڈ حادثات کی روک تھام کے سلسلے میں اگاہی بارے اقدامات کے سلسلہ میں آگاہ کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کامران بشیر ڈوگر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی گائیڈ لائنز کے مطابق ایکسل لوڈ مینجمنٹ پر عمل دآمد کو یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں کی جائیں، ضلع کونسل اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی 3 چک پھاٹک پر سائن بورڈز آویزاں کریں، اس کے علاوہ روڈ ایکسیڈنٹ سے بچاؤ کے سلسلہ میں عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے کے سلسلے میں بھرپور انداز میں اگاہی فراہم کی جائے تاکہ جان لیوا حادثات سے بچا ممکن بنایا جا سکے۔