وزیر اعظم محمد شہباز شریف ازبکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے تاشقند سے اسلام آباد روانہ ہو گئے

2

اسلام آباد،26فروری(اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا دو روزہ سرکاری دورہءِ ازبکستان مکمل کرکے تاشقند سے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔

ازبکستان کے وزیرِ اعظم عبداللہ عاریپوف، ازبک وزیرِ خارجہ بختیار سیدوف، تاشقند کے میئر شوکت عمرزاکوف، ازبکستان کے پاکستان میں سفیر علی شیر تختائیف اور پاکستان کے ازبکستان میں سفیر احمد فاروق سمیت اعلی سفارتی و سرکاری اہلکاروں نے وزیرِ اعظم کو الوداع کیا۔

 تاشقند ہوائی اڈے پر وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کو الوداع کرنے کیلئے ازبک مسلح افواج کا چاک و چوبند دستہ بھی موجود تھا۔