شجاع آباد،2جولائی(اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سیدہ حمیرا شاہ کی سربراہی میں تحصیل آفس میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا،کھلی کچہری میں ریونیور ریکارڈ کی درستگی،فردانتقالات ، رجسٹری،ڈومیسائل اور دیگر ریونیو معاملات کے مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں کا انعقاد حکومت کا احسن اقدام ہے،کھلی کچہری میں تمام شعبوں کو ایک چھت تلے جمع کردیا گیا ہے اور عوام کی شکایات کا موقع پر ازالہ کیا گیا،اس موقع پر محکمہ ریونیو کا مکمل سٹاف موجود تھا۔