اسلام آباد،22 جولائی ( اے پی پی ) : مسلسل بارش کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو گئی پانی کی سطح 1 ہزار 750 فٹ ہونے پر سپل ویز کھول دیئے گئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق پانی کا اخراج 5 گھنٹے تک جاری رہے گا، ضلعی انتظامیہ اے سی نیلور کی جانب سے سپل ویز کھولنے کے عمل کی نگرانی جاری ہے ۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق سپل ویز کھولنے سے قبل تمام احتیاطی تدابیر اپنائی گئیں اور مختلف پلوں پر ریسکیو، ایمبولینس اور پولیس نفری تعینات کی گئی۔
پانی کا اخراج 1 ہزار 746 فٹ آنے تک اخراج جاری رہے گا۔











