ملتان 07 اگست (اے پی پی):ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے کہا کہ ادارے کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں ادارے کے تمام امور آن لائن ہونے سے شفافیت اور کام کی رفتار میں تیزی آئے گی۔آن لائن ریکارڈ کو محفوظ اور آسانی میں مدد گار ثابت ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے آفیسران سے وڈیولنک سے بریفنگ لیتے ہوئے کہا اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس عدنان بٹ۔ڈائریکٹر ہارٹیکلچر سعد قریشی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن احسن سلیم بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے کہا کہ ادارے کے امور کو آن لائن کرنے سے ریکارڈ کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی مارکیٹنگ برانچ اور ہارٹیکلچر کے امور کو آن لائن کرنے بارے میں ڈی جی پی ایچ اے کو بریفنگ دی گئی۔











