جشنِ آزادی اور معرکہ حق کی تاریخی کامیابی پر پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے واک

34

ملتان، 11اگست 2025 (اے  پی پی ): چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ملتان کے زیر اہتمام جشنِ آزادی اور معرکہ حق کی تاریخی کامیابی پر پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے واک کا انعقاد کیا گیا۔ اس واک کا مقصد افواجِ پاکستان کی قربانیوں اور معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔

ترجمان کے مطابق واک کا آغاز بیورو آفس سے ہوا جس میں ڈسٹرکٹ انچارج شفاعت ظفر، ادارے میں مقیم بچے اور عملہ شریک ہو ا ،   شرکاء نے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم تھام رکھے تھے اور”پاکستان زندہ باد “ اور”  پاک فوج زندہ باد“کے نعرے بلند کرتے رہے۔

واک کے دوران ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ یہ تقریب  چیئرپرسن سارہ احمد کی ہدایت پر منعقد کی گئی، تاکہ وطن عزیز سے محبت اور قومی جذبے کو فروغ دیا جا سکے۔