صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات

26

‎اسلام آباد، 13 اگست ( اے پی پی):  صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے آذربائیجان کے سفیر خازر فرہادوف نے بدھ کو یہاں ایوانِ  صدر  میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

‎صدرِ مملکت نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو دونوں ممالک کی عوام کے مفاد میں مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تجارت، معیشت اور علاقائی رابطہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

‎صدر زرداری نے دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست فضائی روابط قائم کرنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا ۔‎صدرِ مملکت نے آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین حالیہ تاریخی امن معاہدے پر آذربائیجان کی قیادت اور عوام کو مبارکباد بھی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ خطے میں دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔

‎انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ تنازعات کے حل کے لیے بات چیت اور پرامن ذرائع پر یقین رکھتا ہے۔