اسلام آباد،14اگست (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان مونومنٹ میں پرچم کشائی کی اور یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔
جمعرات کو یوم آزادی کے موقع پر یادگار شہدا پر مرکزی تقریب کا انعقاد ہواجس کے مہمان خصوصی وزیر اعظم محمد شہباز شریف تھے۔ علاقائی لباسوں میں ملبوس ننھے بچوں نے وزیر اعظم کو پھول پیش کئے جبکہ وزیر اعظم نے بچوں سے پیار کیا۔
اس موقع پر سائرن بجائے گئے اورقومی ترانے بھی بجایا گیا۔ وزیر اعظم نے یادگار شہدا پر حاضری دی،پھول چڑھائے اورمادر وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعاکی۔











