معرکۂ حق،یومِ آزادی: شہریوں کا قربانی اور پاکستان کی سربلندی کا عہد

11

اسلام آباد ،14 اگست (اے پی پی ): یومِ آزادی اور معرکۂ حق کے جشن کے موقع پر  پاکستانی شہریوں  نے  اپنے  پیغام میں کہا ہے کہ  ہمارا عہد ہے کہ اپنی صلاحیت، علم اور جذبے سے اپنے مستقبل کو بہتر بنائیں گے، یہ پرچم ہمارا مان ہے، اس وطن کی ترقی اور خوشحالی کے لیے علم کو اپنی طاقت بنائیں گے۔

شہریوں نے کہا کہ ہم نے تہیہ کر رکھا ہے کہ پاکستان کو دنیا کے نقشے پر ترقی، عزت اور کامیابی کی علامت بنائیں گے،   ہم ان نظریات کے نگہبان ہیں جن کے لیے لاکھوں جانیں نچھاور کی گئیں جبکہ ہمیں فخر ہے کہ ہم اس جنگ کا حصہ ہیں جس معرکے میں حق کی جیت ہے۔

شہریوں  نے کہا کہ ہمیں اپنی تاریخ، اپنے شہداء اور اپنے قومی نظریے پر فخر ہے۔ ہمارا عہد ہے  اس سرزمین سے کہ اپنی قابلیتوں اور صلاحیتوں سے اسے دنیا میں منوائیں گے اور  اپنے روشن کل کے لیے علم و ہنر کو اپنی ڈھال بنائیں گے ۔