یومِ آزادی: ازبک سفیر کا پاکستانی قوم کے نام پیغام

29

اسلام آباد، 14 اگست (اے پی پی): ازبکستان کے سفیر علی شیر تختایف نے پاکستان کے  یومِ آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے 14 اگست کو “فخر اور خوشی کا دن” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن خوابوں، قربانیوں اور غیرمتزلزل یقین کی بنیاد پر قائم ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو جذبہ آزادی نظر آتا ہے، وہ ان کے اپنے ملک کی تاریخ کا عکس ہے۔انہوں نے کہا کہ  پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات صرف سفارتی سطح تک محدود نہیں بلکہ یہ “دلوں کے رشتے” ہیں جو تجارت، ثقافت، تعلیم اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں تعاون سے مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

اس موقع پر ازبک سفیر نے پاکستان کی طاقت، اتحاد اور روشن مستقبل کے لیے دعا کی۔