یوم ِ آزادی ِ پاکستان : خاتون رکن کانگریس کا پیغام

21

اسلام آباد، 14 اگست (اے پی پی ): امریکی خاتون  رکن کانگریس ایویتی کلارک   جو کہ  امریکی  کانگریس کے   بلیک کاکس کی چئیرمین  بھی ہیں ،انہوں نے پاکستانی عوام اور بروکلین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو   یوم آزادی   پر  مبارک دی اور کہا کہ میں امریکہ اور پاکستان کے دیرنیہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہوں  اور آپ کے ساتھ جشن آزادی کی خوشیوں میں شریک ہونا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔

 رکن  کانگریس نے کہا ہے کہ میں ان ہزاروں   لاکھوں پاکستانی امریکیوں کی خدمات کی مشکور ہوں  جو  اپنی ذہانت، مہارت اور تجربے کی بدولت ہماری ترقی میں حصہ ڈال رہے ہیں،   آپ کو اپنا ہمسایہ ، دوست اور قریبی کہہ کر مجھے بے حد خوشی محسوس ہوتی ہے جبکہ  دعا ہے کہ ہم آنے والے   سالوں  میں بھی  امن اور اتحاد کےلئے مل  کر کام کرتے رہیں  اور پاکستان اور اس کی عوام  کی نسل در نسل آزادی، خوشحالی اور فلاح کا جشن مناتی رے ۔