یوم آزادی ِ پاکستان : ٹیکساس سے رکن کانگریس پیٹ سیشنز کا پیغام

25

اسلام آباد، 14  اگست (اے پی پی ): یوم ِ آزادی پاکستان کے موقع پر  امریکی کانگریسی  رہنماؤں کی جانب سے پاکستانی عوام اور امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو مبارکباد دی گئی- امریکی رہنماؤں کی جانب سے    جشن آزادی کے موقع پرخیر سگالی کے پیغامات  سمیت  امریکہ میں مقیم پاکستانی   کمیونٹی کی خدمات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

رکن کانگریس پیٹ سیشنز کا پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات  کے حوالے سے پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کا اعتراف  کرتے ہوئے    پاکستانی کمیونٹی کے نام پیغام میں کہنا تھا کہ  آپ کے لئے آج کا دن    اپنی    خدمات  پر فخر محسوس  کرنے کا دن ہے، امریکہ اور پاکستان کے لئے  آپ کی  خدمات پر میں  آپ کو مبادکباد پیش کرتا ہوں ۔

 رکن کانگریس کی جانب سے  پاکستانیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔