اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سیدہ حمیرا شاہ کا فلڈ ریلیف کیمپ خان پور قاضیاں اور طاہر پور کا دورہ

28

شجاع آباد 09 ستمبر )اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سیدہ حمیرا شاہ نے فلڈ ریلیف کیمپ خان پور قاضیاں اور طاہر پور کا دورہ کیا۔ انہوں نے کیمپس میں تمام انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور موقع پر موجود عوام سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے لوگوں کے مسائل سنے اور متعلقہ فوکل پرسن کو ہدایت جاری کی کہ عوام کو تمام سہولیات بروقت فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔