وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے، خواجہ عمران نذیر

13

لاہور 16 ستمبر ( اے پی پی ) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کا روڈ میپ ٹیم ساتھ اہم اجلاس  منعقد ہوا ۔صوبائی وزیر صت و آبادی  نے محکمہ صحت و آبادی کے تمام پروگرامز سے ایک سال کا ایکشن پلان طلب کر لیا اور کہا کہ تمام پروگرامز ہیڈز سات دنوں میں ایک سال کا ایکشن پلان ٹائم لائن کے ساتھ جمع کروانے کے پابند ہونگے، اجلاس میں ایچ پی وی اور خسرہ کی ویکسین مہم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔خواجہ عمران نذیر نے  ٹیم کو حفاظتی ٹیکہ جات کی کیچ اپ مہم بھی تیار کرنے کا ٹارگٹ دیا اور کہا کہ کیچ اپ مہم میں ایچ پی وی مہم میں ویکسینیشن سے محروم رہ جانے والی بچیوں پر فوکس کیا جائے، انہوں نے کہا کہ انسداد خسرہ مہم کو انسداد پولیو مہم کی طرز پر شروع کیا جائے، انسداد خسرہ مہم میں 5 سال سے چھوٹے بچے بچیوں کی ویکسینیشن پر فوکس کیا جائے، احتیاط علاج سے بہتر، حکومت کے حفاظتی پروگرامز عوام کے وسیع تر مفاد کو سامنے رکھ کر شروع کیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ترجیح ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے, خواجہ عمران نذیر نے ٹیم کو نیوٹریشن پروگرام کا ایک جامع روڈ میپ تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی۔