خانیوال :ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے 9 سے 14 سال کی بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچانے کے لیے ویکسینیشن مہم 15 سے 27 ستمبر تک جاری رہے گی

14

خانیوال ،26 ستمبر (اے پی پی ):وزیراعلی پنجاب کی ہدایت اور ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے خانیوال میں 9 سے 14 سال کی بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچانے کے لیے ایچ پی وی ویکسینیشن مہم 15 سے 27 ستمبر تک جاری رہے گی طبی ماہرین نے والدین سے کہا ہے کہ وہب اپنی 9سے 14 سال کی بچیوں کو ایچ پی وی ویکسینیشن لازمی لگوائیں تاکہ انہیں سروائیکل کینسر سے محفوظ رکھا جاسکے ۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت اور ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے 15 سے 27 ستمبر تک ایچ پی وی ویکسین 9 سے 14 سال کی بچیوں کو لگائی جارہی ہے جس سے کینسر جیسی موزی مرض سے بچا جا سکتا ہے۔