پاکستان و سعودی عرب کے اشتراک سے “گو اے آئی ہب” کا آغاز

11

‎اسلام آباد، 18 اکتوبر (اے پی پی) : پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعاون سے اسلام آباد میں “گو اے آئی ہب” کا افتتاح کر دیا گیا۔ اس منصوبے کا مقصد مصنوعی ذہانت  کی تحقیق، ڈیجیٹل حل، فری لانسرز اور ٹیک کمپنیوں کے درمیان روابط کو فروغ دینا ہے۔

‎افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ، سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، گو گروپ کے سی ای او یحییٰ بن صالح المنصور اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

‎وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ ہب پاکستان کو ڈیجیٹل معیشت میں مضبوط بنائے گا، روزگار، تربیت، اور سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرے گا، اور پاکستانی فری لانسرز سعودی کمپنیوں کو دور سے خدمات فراہم کر سکیں گے۔ یہ اقدام وزیراعظم کے ڈیجیٹل وژن اور قومی  پالیسی کے تحت ہے۔

‎سعودی سفیر نے کہا کہ یہ ہب دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی و تعلیم میں تعاون کی عکاسی ہے۔ گو گروپ کے مطابق یہ منصوبہ سلیکون ویلی کے بعد ان کا دوسرا بڑا قدم ہے اور پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کے وسیع امکانات پر اعتماد کا مظہر ہے۔

‎حکام نے اس اقدام کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان  شعبے میں  حالیہ معاہدوں کا تسلسل اور طویل مدتی شراکت داری کی بنیاد قرار دیا۔