فیصل آباد: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایک روزہ میچ کے بعد فہیم اشرف کی میڈیا سے گفتگو

15

فیصل آباد، 07 نومبر ( اے پی پی): پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصل آباد میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ کے بعد پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گزشتہ میچ میں ٹاپ آرڈر کامیاب رہا تھا جبکہ اس میچ  میں 3 وکٹیں جلد گرنے کے بعد مڈل آرڈر نے اچھا پرفارم کیا، کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا اوپر نیچے ہونا کھیل کا حصّہ ہے۔

فہیم اشرف نے کہا کہ ٹاس جیت کے بیٹنگ یا باؤلنگ کا فیصلہ کس ایک فرد کا نہیں پوری ٹیم کا ہوتا ہے، ڈیو نا ہوتی تو 270 اچھا ٹارگٹ تھا۔ انہوں نے کہا تھوڑی باؤلنگ فل لینتھ پر کی جیسی ہماری باؤلنگ لائن ہے بہتر باؤلنگ کر سکتے تھے۔فیلڈنگ پر بات ہوگی اور جہاں پر خامیاں ہوئیں اس پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔

 انہو نے مزید کہا کہ فیصل آباد میرا ہوم گراؤنڈ ہے لیکن اگر جیتتے تو اچھا محسوس کرتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی نے بطور کپتان تمام باؤلنگ آپشنز کو استعمال کیا اور ساؤتھ افریقہ کی بیٹنگ پارٹنرشپ کو توڑنے کی کوشش کی۔