ملتان، 7 0نومبر 2025(اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ ملتان نے بدلتے موسم کے پیشِ نظر ڈینگی کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ملتان کی ہدایت پر تمام متعلقہ محکموں کو ہنگامی بنیادوں پر فیلڈ میں سرگرم رہنے اور ڈینگی کنٹرول سرگرمیوں میں مزید تیزی لانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابوبکر کی زیرِ صدارت محکمہ صحت کے افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈینگی لاروا کی تلفی، حفاظتی انتظامات اور فیلڈ سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں عوامی مقامات، تعلیمی اداروں اور حساس علاقوں میں انسدادِ ڈینگی سپرے مہم کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دی گئی۔
محمد ابوبکر نے محکمہ صحت کی ٹیموں کو روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ رپورٹس جمع کرانے اور شہریوں میں ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی مہم جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اپنانے سے ڈینگی کے خطرے کو نمایاں حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔











