ملتان , 2 دسمبر(اے پی پی ):ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر بھر میں صفائی کلچر کے فروغ اور عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے بھرپور آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ مہم کے تحت تاجروں، دکانداروں اور سول سوسائٹی کو شاہراؤں پر کوڑا کرکٹ نہ پھینکنے سے متعلق خصوصی پیغامات جاری کیے گئے۔کمپنی کی جانب سے قادرپوراں اور ملحقہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر صفائی آپریشن کیا گیا، جس میں بھاری مشینری کے ذریعے کوڑا کرکٹ اور ملبہ اٹھا کر صاف کیا گیا جبکہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ بھی کیا گیا۔ قادرپوراں بازار سمیت مختلف مقامات پر سرف سے واشنگ اور آپریشن کلین اپ بھی مکمل کیا گیا۔سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عابد حسین بھٹی نے صفائی آپریشن کا معائنہ کیا اور دکانوں، کمرشل مراکز میں شہریوں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے۔ ان کی قیادت میں صفائی و سموگ سے متعلق آگاہی ریلی بھی نکالی گئی، جس میں شہریوں کو ماحول دوست رویہ اپنانے کی ت لقین کی گئی۔سی ای او عابد حسین بھٹی کا کہنا تھا کہ شہر کو ویسٹ فری بنانے کے لیے شہریوں کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی مقامات اور رہائشی علاقوں سے کوڑا اٹھانے کے لیے سمارٹ پلان نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ ویسٹ انکلثور اور لینڈ فل سائٹس کی اپ گریڈیشن کا عمل بھی تیز کر دیا گیا ہے۔











