ڈپٹی کمشنر کا گرلز ہائی اسکول نصرت الاسلام کا دورہ، سہولیات اور تدریسی معیار بہتر بنانے کی ہدایات

12

ملتان (10دسمبر 2025) ڈپٹی کمشنر ملتان محمد نعمان صدیق نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نصرت الاسلام کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعلیمی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کلاس رومز، سائنس لیبارٹریز اور پلے ایریا کا معائنہ کیا اور طالبات کیلئے فراہم کردہ سہولیات اور بنیادی ضروریات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

محمد نعمان صدیق نے اساتذہ کو تدریسی عمل میں مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں، جبکہ انہوں نے طالبات سے ملاقات کرکے ان کے مسائل اور ضروریات بھی سُنیں۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ طالبات کیلئے بہتر، محفوظ اور معیاری تعلیمی ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ تعلیمی اداروں میں سہولیات کی بہتری کیلئے متحرک ہے اور اس سلسلے میں تمام ممکنہ اقدامات جاری رہیں گے۔