کرسمس کے موقع پر سینٹ میری کرائسٹ چرچ کینٹ میں دعائیہ تقریب

13

ملتان 25 دسمبر )اے پی پی): کرسمس کے موقع پر سینٹ میری کرائسٹ چرچ کینٹ میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں مسیحی برادری کے ساتھ یکجہتی اور مذہبی رواداری کے پیغام کو اجاگر کیا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی عامر کریم خاں تھے، جنہوں نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو دلی مبارکباد دی اور ان کے ساتھ کیک کاٹا۔

کمشنر ملتان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی معاشرتی استحکام کی بنیاد ہے اور پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل آزادی، عزت اور تحفظ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے ساتھ یکجہتی اور مذہبی رواداری پاکستان کی پہچان ہے۔

دعائیہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر ملتان، سی پی او ملتان، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی کینٹ نے بھی شرکت کی جبکہ امن کمیٹی کے ارکان کی موجودگی امن و رواداری کے پیغام کی عکاس رہی۔

تقریب کے اختتام پر بشپ آف ملتان و چرچ آف پاکستان نے ملک کی سلامتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔