خانیوال،19 جنوری(اے پی پی ):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنچاب ویژن کے مطابق اور ڈسٹرکٹ پولیس افیسر اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر پولیس تھانہ سٹی خانیوال اور ڈی ایس پی صدر سرکل خالد جوئیہ کی سربراہی میں تشکیل ٹیم نے سات رکنی بین الصوبائی فریاد عرف فریادی کینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ہے ، گینگ کے قبضہ سے پی ٹی سی ایل کی ایک کروڑ 15 لاکھ مالیت کی آپٹیکل فائبر،8موٹر سائیکل، ایک کار اور مختلف وارداتوں میں چوری شدہ مسروقہ سامان اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور تاریں کاٹنے والے آلات برآمد کرلیے ہیں ۔











