کوئٹہ، 19 جنوری(اے پی پی): کوئٹہ میں متعین ایران کے قونصل جنرل محمد کریم تودیشکی نے کہا ہے کہ ایران مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پاکستان کا مشکورہےاب ایران میں امن و امان مکمل طور پر برقرار ہے، ایران اور پاکستان میں تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے ۔ یہ بات انھوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب کے پروگرام حال احوال میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کہی، ایران کے قونصل جنرل محمد کریم تودیشکی نے کہا کہ کوئٹہ پریس کلب آکر خوشی محسوس ہوئی،ایران میں کچھ اقتصادی مسائل، معاشی بحران اور اصلاحات ضروری تھے جس پرایران کے وزراء نے مظاہرین سے ملاقاتیں و مذاکرات کیے،ایران میں 7 جنوری تک پرامن احتجاج ہوا پھربیرون ملک سے مداخلت کے بعد مظاہرین نے مساجد اور پولیس اسٹیشنز کو جلایا، مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پاکستان کے مشکور ہیں،محمد کریم تودیشکی نے کہا کہ ایران کی عوام نے حکومت کے حق میں لاکھوں کی تعداد میں مظاہرے کئے، انٹرنیٹ بند کرنے سے مظاہرین کا بیرون ملک سے رابطے منقطع ہو گئے۔انھوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کے بعد ایران نے ہمیشہ پابندیوں کا سامنا کرکے ترقی کی منازل طے کی ہیں، ایران اور پاکستان کے درمیان سیاسی و اقتصادی رابطے موجود ہے جیسے مزید مستحکم بنایا جائےگا، ایران کے قونصل جنرل محمد کریم تودیشکی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے صحافیوں کے درمیان خبروں اور معلومات کے تبادلوں کا نظام جلد وضع کیا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کے صحافی ایک دوسرے کے ساتھ مستند اور قابل اعتماد معلومات کا تبادلہ کرسکیں۔











