سیالکوٹ،01فروری (اے پی پی): وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے بلوچستان میں دہشتگردوں کی جانب سے متعدد مقامات پر کی گئی کارروائیاں سکیورٹی فورسز نے بروقت اقدامات کے ذریعے ناکام بنا دیں۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے بھر میں صورتحال قابو میں ہے اور دہشتگرد عناصر کے خلاف آپریشنز جاری ہیں۔
اتوار کو سیالکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کا مقصد ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا تھا، تاہم سکیورٹی اداروں نے ان کے عزائم خاک میں ملا دیے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔











