اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):وفاقی کابینہ نے اقتصادی تعاون کمیٹی کے 3 فروری، ریاستی ملکیتی اداروں سے متعلقہ کابینہ کمیٹی کے 9 جنوری اور (قانونی امور) و قانون سازی کے تصفیہ (سی سی ایل سی) سے متعلق کابینہ کمیٹی کے 29 جنوری کے منعقدہ اجلاسوں میں کئے گئے فیصلوں کی اصولی منظوری دیدی ہے جبکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
بدھ کو وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت تمام صوبوں، متعلقہ اکائیوں اور عوام کی حمایت سے ملک میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اور پوری قوم کی جانب سے کشمیریوں کے لئے یکجہتی کا پیغام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعلی خیبر پختونخوا سے ملاقات سے متعلق وفاقی کابینہ کو آگاہ کیا کہ ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے وفاق اور صوبے کے درمیان باہمی تعاون اور ہم آہنگی پر مثبت ملاقات ہوئی۔
بیان کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود مرحوم کے ایصال ثواب اور بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے شہریوں، سیکورٹی فورسز کے جوانوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔
وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہدایت کی کہ تمام سرکاری اداروں کے سربراہان کی جانب سےکابینہ اور تمام ذیلی کمیٹیوں میں بھیجی جانے والی سمریز میں مکمل جانچ پڑتال کے بعد حقائق درج کریں اور ان میٹنگز میں مجاز افسران بذات خود شرکت کریں۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی تعاون کمیٹی( ای سی سی ) کے 3 فروری 2026 کے منعقدہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی اصولی منظوری دی گئی، وفاقی کابینہ نے ریاستی ملکیتی اداروں سے متعلقہ کابینہ کمیٹی کے 9 جنوری 2026 کے منعقدہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی بھی منظوری دی۔
علاوہ ازیں وفاقی کابینہ نے سی سی ایل سی کے 29 جنوری2026 کے منعقدہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں اور اقتصادی تعاون کمیٹی کے 3 فروری، ریاستی ملکیتی ادراوں سے متعلقہ کابینہ کمیٹی کے 9 جنوری اور (قانونی امور) قانون سازی کے تصفیہ (CCLC) سے متعلقہ کابینہ کمیٹی کے 29 جنوری کے منعقدہ اجلاسوں میں کئے ۓ گئے فیصلوں کی اصولی منظوری دی۔
وزیر اعظم نے کابینہ ارکان سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے تناظر میں ملک میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے یوم یکجہتی کشمیر پر حکومت پاکستان اور پوری قوم کی جانب سے کشمیریوں کے لئے یکجہتی کا پیغام دیا۔ وزیراعظم نے وزیراعلی خیبر پختونخوا سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے وفاق اور صوبے کے درمیان باہمی تعاون اور ہم آہنگی سے ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کرنے کے حکومتی عزم کا بھی اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کو بنگلہ دیش سے یکجہتی کے اظہار میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت سے دو طرفہ میچ نہ کھیلنے کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا۔
علاوہ ازیں وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کو بردار ممالک سے پاکستان کے بہترین سفارتی تعلقات بالخصوص قازقستان کے صدر کے حالیہ دورے اور ازبک صدر کے آئندہ دورے سے متعلق بھی آگاہ کیا۔











