اسلام آباد،05 فروری (اے پی پی ): ممبر قومی اسمبلی ذولفقار علی بھٹی نے کہا کہ ہم ہر سال کی طرح اس سال بھی 5 فروری کو بڑے جوش و خروش کے ساتھ منا رہے ہیں اور اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی ویڈیو نیوز سروس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا عزم ہے کہ ہم کشمیر کے مسئلے کو دوبارہ زندہ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اقوام متحدہ کے سطح پر اور بین الاقوامی سطح پر کشمیر کے مسئلے کو اٹھائیں گے اور کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کی آزادی کے لیے لڑتے رہیں گےاور کہا کہ پاکستان کا عزم ہے کہ کشمیریوں کو ان کا حق دلائیں گے اور کشمیر کو آزاد کرائیں گے۔











