اسلام آباد،05 فروری(اے پی پی ): محمود احمد ساگر حریت رہنما نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ آج بھی کشمیر میں وہی پوزیشن ہے جو اج سے 78 سال پہلے تھی ہم سے جو وعدہ کیا گیا تھا کہ حق خود کا، وہ اج تک پورا نہیں ہوا، مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے بہترین راستہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اس کا حل نکالا جائے۔
انھوں نے پاکستانی عوام ،پاکستان کی پولیٹیکل پارٹیز، مذہبی جماعتیں، این جی اوز، سول سوسائٹی کا شکریہ ادا کیا جو کشمیری قوم کے ساتھ برابر کے کھڑے ہیں۔











