واشنگٹن، 19 فروری (اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خصوصی دعوت پر ‘بورڈ آف پیس’ کے اہم اجلاس میں شرکت کے لیے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ واشنگٹن پہنچ گئے ۔
وزیرِ اعظم کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود ہیں۔
اپنے اس دورے کے دوران وزیرِ اعظم بورڈ آف پیس کے اجلاس سے خطاب کریں گے، دورہ کے دوران وزیر اعظم کی امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں،جو عالمی امن کے قیام میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی کردار اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی مؤثر نمائندگی کی واضح عکاسی کرتا ہے۔











