وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ‘بورڈ آف پیس’ کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں کی ملاقاتیں

12

واشنگٹن، 20 فروری (اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے واشنگٹن میں منعقدہ ‘بورڈ آف پیس’ کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں کی  ملاقاتیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر اجلاس میں شریک وزیرِ اعظم نے بحرین کے فرمانروا شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ، آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف، ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف، قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف اور انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو سے ملاقات کی،جن میں اہم عالمی و علاقائی امور پر گفتگو اور تبادلہ خیال ہوا۔ ‘بورڈ آف پیس’ میں پاکستان کی شمولیت غزہ میں امن کے قیام، تعمیرِ نو اور عالمی سطح پر پاکستان کی بڑھتی ہوئی سفارتی کامیابیوں کا عکاس  ہے،جو عالمی امن کے لیے ملک کی مستقل کوششوں کا ثبوت ہے۔