ملتان، 3مارچ(اے پی پی):ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان نے کہا ہے کہ شہر کے پارکوں اور گرین بیلٹس کو جدید خطوط پر استوار کرینگے۔ گرین بیلٹس پر صفائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ نگانہ چوک کے ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ ہیڈ آفس کی تزئین وآرائش اور صفائی کو یقینی بنایا جائے۔
ان خیالات کا اظہار ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے ہارٹی کلچر ایجنسی آفیسرز اور نجی کمپنی کے نمائندگان سے ملاقات اور ہیڈ آفس کے دورے کے موقع پر کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ نگانہ چوک پر ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔کام کے معیار کو یقینی بنایا جائے۔ہیڈ آفس میں صفائی ستھرائی بارے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔گرین بیلٹس اور پارکوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے نجی کمپنی کے تعاون سے نگانہ چوک مکمل کیا جا رہا ہے.دفتر میں صفائی کو یقینی بنایا جائے۔ گرین بیلٹس پر تزین وآرائش کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں۔











