نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے حوالے سے آگاہی سیشن

15

ملتان، 16مارچ(اے پی پی):نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے حوالے سے ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی  سمیت یونیورسٹی اور نشتر ہسپتال کے اعلیٰ افسران اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نشتر ہسپتال ڈاکٹر راؤ امجد، رجسٹرار نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمر، پرنسپل کالج آف نرسنگ  قمرالنساء، ڈاکٹر عمران اور دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔

مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی اداروں کا فرض ہے کہ وہ معاشرے میں اخلاقی اقدار، احترام اور شعور کو فروغ دیں اور طلبہ میں مثبت سماجی رویوں کو اجاگر کریں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی  نے اس موقع پر کہا کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی نہ صرف طبی تعلیم کے میدان میں بلکہ اخلاقی اور سماجی اقدار کے فروغ میں بھی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔