کمشنر عامر کریم خاں کی مون سون 2026 سے قبل دریائی سیلاب اور اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو پیشگی اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت

17

ملتان، 16 مارچ (اے پی پی): کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے مون سون 2026 سے قبل دریائی سیلاب اور اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو پیشگی اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

کمشنر کی زیر صدارت پری فلڈ انتظامات کے جائزہ اجلاس میں فلڈ بندوں کی مضبوطی، سٹون پچنگ اور مرمتی کام تیز کرنے کا حکم دیا گیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مون سون سے قبل تمام فلڈ بندوں، حفاظتی پشتوں اور متعلقہ ڈھانچوں کی انسپکشن مکمل کی جائے۔

کمشنر عامر کریم خاں نے ریور بیڈ سے غیر قانونی تجاوزات اور سیلابی پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ بننے والی فصلوں اور تنصیبات کے خاتمے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ سے بچاؤ کے لیے سیوریج اور برساتی نالوں کی ڈی سلٹنگ یقینی بنانے اور بارشوں سے قبل ڈسپوزل اسٹیشنز اور ڈی واٹرنگ پمپس کو مکمل فعال رکھنے کا حکم دیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔