ملتان، 31 مارچ (اے پی پی ): ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے عید گاہ کے قریب زیر تعمیر پارک کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور معیاری انداز اور مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے احکامات دئیے۔ انھوں نے امیراباد پارک، ڈی او سوشل ویلفیئر، لودھی کالونی پارک اور رحمت کالونی پارک کا دورہ کیااورلینڈ سکیپ، صفائی اور موسمی پھولوں کی شجرکاری کی ہدایات جاری کیں۔ انھوں نے چوکوں، گرین بیلٹس اور فلائی اوورز کا بھی دورہ کیا۔
انھوں نےنجی پینٹ کمپنی کے نمائندگان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ شہر کے فلائی اوورز کی بیو ٹیفیکیشن ورک کا آغاز ہو گیا ہے۔ سات نمبر چونگی اور آٹھ نمبر چونگی پر پینٹ ورک جاری ہے۔ عید گاہ پارک کی طرح دیگر پارکس بھی بنائیں گے۔ چوکوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بہتر بنا رہے ہیں۔ سی ایم کے گرین وژن پر عمل پیرا ہیں۔











