آئی ٹی ایف پاکستان سید دلاور عباس میموریل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ (لیگ-3) کا آغاز

12

اسلام آباد، 21 اپریل ( اے پی پی): پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام اسلام آباد کے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں ٹریٹ آئی ٹی ایف پاکستان سید دلاور عباس میموریل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ (لیگ-3)  کا آغاز ہو گیا ہے۔

پاکستان، امریکہ، روس، چین اور جاپان سمیت 16 ممالک کے 24 لڑکے اور 20 خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل اس ایونٹ کا انعقاد سابق صدر پی ٹی ایف مرحوم سینیٹر سید دلاور عباس کی ٹینس کے لیے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے سالانہ بنیادوں پر کیا جاتا ہے۔

پہلے روز کھیلے گئے لڑکوں کے سنگلز مقابلوں میں پاکستان کے عامر محمد خان مزاری، احتشام ہمایوں اور محمد احمد افضل نے اپنے میچز جیت کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا، جبکہ لڑکیوں کے سنگلز میں پاکستان کی رومیسہ ملک اور خدیجہ خلیل نے بالترتیب بنگلہ دیش اور امریکہ کی کھلاڑیوں کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔