دشمن کے ڈرونز کے سائے میں ’معرکہ حق‘ کا مشن مکمل کرنے والے بہادرجوان کیپٹن ارباز خان خلجی کا ایمان مزید پختہ

10

اسلام آباد۔23اپریل  (اے پی پی):دشمن کے ڈرونز کے سائے میں ’معرکہ حق‘ کا مشن مکمل کرنے والے بہادرجوان کیپٹن ارباز خان خلجی نے کہا ہے کہ محاذ جنگ پر ہمیں کسی قسم کا کوئی ڈر یا خوف نہیں تھا،دشمن ڈرونز کے باوجود فائرمشن کامیابی سے مکمل کیا، ٹاپ بریگیڈ ہیڈ کوارٹرکو نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج میں ہمیں ایسے ہی کٹھن حالات اورمحاذ جنگ کیلئے تیار کیا جاتا ہے، جذبہ پہلے سے بھی جوان ہے، معرکہ حق کے بعد میرا جوش اور ولولہ مزید بڑھ گیا ہے،نصر من اللہ وفتح قریب، پاکستان   کے اس موٹو پر میرا ایمان مزید پختہ ہو گیا۔