اسلام آباد، 06 مئی (اے پی پی): صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان کی پائیدار ترقی کے لیے جامع حکمت عملی اور تسلسل کے ساتھ اقدامات ناگزیر ہیں۔











