شاعر و ادیب نوید ملک کی معرکہء حق کے حوالے سے اے پی پی سے خصوصی گفتگو

12

اسلام آباد،09 مئی (اے پی پی): شاعر و ادیب نوید ملک نے معرکۂ حق کے تناظر میں قومی اتحاد، حب الوطنی اور افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم نے مشکل وقت میں تمام اختلافات سے بالاتر ہو کر یکجہتی کی ایک نئی مثال قائم کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شاہین ہر محاذ پر ملک کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں اور قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

معرکۂ حق کے حوالے سے اے  پی  پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حالیہ قومی یکجہتی نے ملک میں اتحاد و یگانگت کی ایک مضبوط فضا پیدا کی ہے، جہاں لسانی، مسلکی اور ثقافتی اختلافات کو پس پشت ڈال کر پوری قوم ایک پرچم تلے متحد نظر آئی۔

 انہوں نے نوجوان نسل کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہی اتحاد مستقبل میں پاکستان کی قوت اور استحکام کی بنیاد بنے گا، جبکہ افواجِ پاکستان کی قربانیوں اور عزم کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔