معرکہ حق کو ایک سال مکمل،ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز سندھ میں تقریب منعقد

11

کراچی،  10 مئی ( اے پی پی)؛ معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز سندھ کراچی میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان رینجرز سندھ کے افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔

مہمانِ خصوصی ڈی جی رینجرز سندھ نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ تقریب میں شہداء وطن کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کا خصوصی پیغام بھی سنایا گیا۔