اسلام آباد 19 مئی (اے پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال اور اظہر قیوم ناہرا نے ملاقات کی۔
ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور اور ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی چوہدری ارمغان سبحانی بھی موجود تھے۔











