اسلام آباد، 19 مئی (اے پی پی): چینی باشندے محمود جن کا چینی نام وانگٹرو ہے نے کہا ہے کہ یہ ایونٹ انتہائی اہم ہے اور اس میں دونوں ممالک کے لوگ ایک دوسرے کی ثقافت سے بھرپور انداز میں محظوظ ہو رہے ہیں۔
پاک چین دوستی کی 75 سالہ تقریبات اور ثقافتی ایونٹ کے موقع پر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے ا نہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں چینی باشندوں کو گیسٹ ہاؤس اور رہائش کی سہولیات فراہم کرنے میں معاونت فراہم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں سوڈا پسند ہے تاہم پاکستان میں کالا نمک استعمال کیا جاتا ہے جو ان کے لیے ایک نیا ذائقہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستان کی موسیقی اور رقص بہت پسند ہے جبکہ پاکستانی کھانوں میں کڑاہی بریانی اور حلیم ان کی پسندیدہ ڈشز ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط اور دیرپا ہیں۔











