راولاکوٹ :کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، متعدد سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی

0

 راولاکوٹ، 12جون (اے پی پی): آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسند عناصر کی فائرنگ اور پرتشدد کارروائیوں میں متعدد سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اہلکار علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں شرپسند کمیٹی امن برقرار رکھنے کے تمام تر دعوؤں کے باوجود پرتشدد کارروائیوں میں مصروف ہے جبکہ شرپسند کمیٹی کے ارکان اس سے قبل بھی سرکاری املاک کو نقصان پہنچاتے ہوئے متعدد سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید اور زخمی کر چکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق نام نہاد ایکشن کمیٹی کی طرف سے پرتشدد کارروائیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ٹولہ عوامی حقوق کی جدوجہد کے بجائے اشتعال انگیز ایجنڈے پر کاربند ہے۔