رکن قومی اسمبلی زہرا ودود فاطمی نےبجٹ کو عوام دوست قرار دیا، حکومت کی کوششوں کو سراہا

2

اسلام آباد،12 جون (اے پی پی ): رکن قومی اسمبلی زہرا ودود فاطمی نے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ ملکی و بین الاقوامی حالات کے تناظر میں حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا بجٹ ایک عوام دوست بجٹ ہے جس میں عام شہریوں، تاجروں اور مختلف طبقات کو سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تنخواہوں میں 7 فیصد اضافہ موجودہ معاشی حالات میں حکومت کا ایک مثبت اور قابلِ تحسین اقدام ہے۔

زہرا ودود فاطمی نے کہا کہ اپوزیشن کا کردار مثبت اور تعمیری تنقید کے ذریعے بجٹ کو مزید بہتر بنانے میں ہونا چاہیے، اور اگر ان کے پاس بہتری کے لیے تجاویز موجود ہیں تو انہیں ضرور پیش کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری رویوں سے گریز ضروری ہے تاکہ جمہوری ادارے مضبوط ہوں اور نظام بہتر طریقے سے چل سکے۔

رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے ایک متوازن بجٹ پیش کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے جو قابلِ تعریف ہے۔