آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی مبینہ فائرنگ اور توڑ پھوڑ، ٹرک ڈرائیورز کا سفر سے انکار

2

مظفرآباد ، 15 جون( اے پی پی ):  کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی مبینہ غنڈہ گردی اور فائرنگ کے باعث ٹرک ڈرائیورز نے آزاد کشمیر کی جانب سفر جاری رکھنے سے انکار کر دیا ہے۔ ٹرک ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ شرپسند عناصر کی توڑ پھوڑ اور گولیاں چلانے کے واقعات کے بعد وہ اپنی جان و مال کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔

ایک ٹرک ڈرائیور نے کہا کہ  کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی والے گولیاں مار رہے ہیں، ہم اپنا نقصان نہیں کروانا چاہتے۔ ڈرائیورز کے مطابق  ہمیں آزاد کشمیر جانے سے کسی نے نہیں روکا، ہم اپنی زندگی بچانے کے لیے آگے نہیں جا رہے۔ٹرک ڈرائیورز نے واضح کیا کہ جب تک حالات پوری طرح ٹھیک نہیں ہوتے، کوئی ٹرک آزاد کشمیر نہیں جائے گا اور یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔ انہوں  نے کہا کہ  ہم کالعدم ایکشن کمیٹی کی دہشت گردی کی وجہ سے اپنی جانوں کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے اور حالات معمول پر آنے تک کارگو ٹرانسپورٹ سروس کو محدود رکھا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق شرپسند جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی طرف سے غیرقانونی احتجاج اور اس دوران توڑ پھوڑ سے نام نہاد تحریک کے مذموم مقاصد بے نقاب ہو گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کالعدم کمیٹی کی شرپسندی کے تناظر میں عوام کی طرف سے اس پر عائد حکومتی پابندی کی بھرپور تائید کی جا رہی ہے۔