مون سون بارشوں کے دوران ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کا صفائی آپریشن بلا تعطل جاری

3

لاہور23جولائی(اے پی پی) شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہمی کے لیے مون سون بارشوں کے دوران بھی ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کا صفائی آپریشن شہر بھر میں بلا تعطل جاری ہے۔

ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید کی ہدایت پر صفائی عملہ اور آپریشنل ٹیمیں فیلڈ میں مکمل الرٹ ہیں۔جبکہ بارش کے باوجود شہر بھر میں ویسٹ کولیکشن اور ویسٹ کلیئرنس کا عمل معمول کے مطابق رہا۔

موثر صفائی انتظامات کے تحت اہم شاہراہوں، انڈر پاسز اور نشیبی علاقوں میں صفائی اور نکاسیٔ آب کے لیے خصوصی ٹیمیں تعینات رہیں۔مزید برآں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت شہر کی مارکیٹس اور مصروف شاہراہوں پر بارش کے باعث جمع ہونے والے ویسٹ کی فوری کلیئرنس کے لیے مشینری اور عملہ بھی  متحرک ہے جبکہ ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی آپریشن ٹیموں کی جانب سےسات ہزار سے زائد ویسٹ کنٹینرز کی بروقت کلیئرنس کا عمل بھی بلا تعطل جاری ہے۔