کوئٹہ: آزاد کشمیر انتخابات کے سلسلے میں کشمیری برادری کے وفود نے پیپلزپارٹی رہنماؤں نجمی عالم، سردار ذوالفقار اور بخت محمد کاکڑ سے ملاقات  

18

کوئٹہ 23جولائی (اے پی پی )آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے سلسلے میں کوئٹہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی کے مختلف وفود نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و مشیر وزیراعلیٰ سندھ نجمی عالم، پیپلزپارٹی کشمیر سندھ کے صدر سردار ذوالفقار اور صوبائی وزیر صحت و پارٹی رہنما بخت محمد کاکڑ سے ملاقات کی۔

 اس موقع پر انتخابات، تنظیمی امور اور کشمیری برادری سے متعلق اہم معاملات پر تبادلہ? خیال کیا گیا، جبکہ آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کی کامیابی کے لیے بھرپور عوامی رابطہ مہم جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ۔